منشیات کیس میں غیر ملکی خاتون مجرمہ کو 3 سال قید اور جرمانے کی سزا
لاہور(وقائع نگار خصوصی)سیشن کورٹ نے منشیات کے کیس میں غیرملکی خاتون مجرمہ کو تین سال قید اور چودہ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج نے خاتون مجرمہ ارزی گل کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنائی۔ مجرمہ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ خاتون ازری گل بے قصور ہے پولیس اہلکاروں نے جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔عدالت زری گل کو بری کرنے کا حکم دے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجرمہ کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔عدالتے نے وکلاء کی بحث کے بعد کیس کا فیصلہ سنتے ہوئے مجرمہ کو تین سال قید اور چودہ ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔مجرمہ ارزی گل کے خلاف تھانہ ڈنفس اے میں منشیات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔غیر ملکی خاتون کے خلاف مارچ 2017 میں منشیات فروشی کا مقدمہ درج کیا گیا۔