ڈھوک نڑال چٹا موڑ کی سڑک کیلئے فنڈز کی فراہمی ، اہل علاقہ کا اظہار تشکر
مری (نامہ نگار خصوصی )ڈھوک نڑال چٹا موڑ کی سڑک کی تعمیرومرمت کیلئے صوبائی وزیر راجہ اشفا ق سرور اور مسلم لیگ ن پنجاب کے جوانٹ سیکرٹری راجہ عتیق سرور کی طرف سے فنڈز کی فراہمی پر اہلیان علاقہ خالد عباسی،نصیر عباسی،فاروق عباسی ،دائود عباسی ،نسیم عباسی ،ندیم عباسی اور دیگر نے ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گائوں دھارا ڈھوک نڑال کی لنک روڈ گذشتہ کئی سالوں سے کھنڈرات بن چکی تھی جس کی تعمیر ومرمت کیلئے اہل علاقہ نے صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کو درخواست کی جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خستہ حال سڑک کیلئے فوری فنڈز فراہم کئے جس پر تمام اہلیان علاقہ نڑال ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہے ۔