28 گیس بل نادہندگان کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے
لاہور(نیوزرپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کی جانب سے طویل المدت گیس بل ناہندگان سے فوری ریکوری یا بصورت دیگر عدم ادائیگی پر سخت کاروائی کے احکامات کی روشنی میں متعدد سرکاری/ اسپیشل ڈومیسٹک صارفین کے کنکشن عدم ادائیگی کی بنا پر منقطع کر دئے ہیں۔ ان28سرکاری/اسپیشل ڈومیسٹک نادہندگان کے ذمہ مجموعی طور پر 80لاکھ، 20ہزار،250روپے واجب الاداء تھے۔