حضرت فاطمہ الزہرا ؑ کی ولادت کے سلسلے میں مرکزی امام حسین کو نسل کے زیر اہتمام کانفرنس
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آنحضور نبی اکرم ﷺ کی دختر حضرت فاطمہ الزہرا ؑ کی ولادت کے سلسلے میں مرکزی امام حسین کو نسل کے زیر اہتمام کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈاکٹر غضنفر مہدی ،چیئرمین امام حسین کونسل نے کی جبکہ آیت اللہ ،بشیر حسین نجفی (عراق) کے ترجمان سید ابن مصطفی کاظمی اور بیت الزہرا کی سربراہ اور ممتاز قانون دان محترمہ ثناء بخاری ایڈووکیٹ (لندن) مہمان خصوصی تھیں۔کانفرنس سے میجر عثمان درویش ،کرنل (ر)رفیق ،علامہ ایاز ظہیر ہاشمی ،احمد شہزاد کاظم،سید رضا کاظمی ،علامہ محمد رستم قادری ،علامہ آغا نیئر (صفحہ6 بقیہ30)
عباس،علامہ سلیم حیدر ،نعیم اکرم قریشی ،رقیہ شاہ بی بی ،طاہرہ باقر ،سید سہیل بخاری ،سید علی مرتضی ،اویس مغل نے سیرت حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ پر روشنی ڈالی۔سید ابن مصطفی کاظمی اور محترمہ ثناء بخاری نے اعلان کیا جس میں بزرگ ،لاوارث خواتین کی رہائش ،خوراک ،لباس کا مکمل انتظام کیا جائے گا۔کانفرنس کے اختتام پر ملکی سالمیت ،استحکام ،دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں
۔کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کی کثیر تعداد میں علماء ومشائخ اور سکالرز نے شرکت کی۔