گلزار اعوان کی عامر پراچہ کو آصف زرداری کا ترجمان مقرر ہونے پر مبارکباد
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر حاجی محمد گلزار اعوان نے عامر فدا پراچہ کو سابق صدر آصف علی زرداری کا ترجمان مقرر ہونے اور مصطفی نوازکھوکھر کو سینٹر بننے پر ان کے گھروں میں جاکر مبارکباد پیش کی اور انہیں گلدستے دئیے۔ حاجی محمد گلزار اعوان نے پارٹی کے دونوں راہنمائوں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں ایک کنبہ ہے ۔ بھٹو شہید اور بی بی شہید کے نقش قدم کو اپناتے ہوئے ہماری موجودہ قیادت بھی اس کنبے میں غریب امیر کا فرق روا نہیں رکھتی ۔ انہوں نے کہا کہ عامر فدا پراچہ پارٹی کے مخلص اور انتہائی تجربہ کا راہنماء ہیں جن کو آصف علی زرداری نے اپنا ترجمان مقرر کرکے عام کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں۔ اسی طرح مصطفے نواز کھوکھر کے سنیٹر بننے سے کارکنوں کو حوصلہ ملا ہے۔