سماجی روئیے میں تبدیلی لانے کیلئے صبر وتحمل اور براداشت کاہونا ضروری ہے
راولپنڈی(نوائے وقت نیوز)فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمینہ امین قاد رنے کہا ہے کہ سماجی رویے میں تبدیلی لانے کیلئے صبر وتحمل اور براداشت کے سبق پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے،عدم برداشت کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں نہ صرف لوگو ں کے رویے تلخ ہو رہے ہیں بلکہ جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ملک بھر میں آئے روز قتل و غارت کے واقعات محض عدم برداشت کی وجہ سے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کے شعبہ بیہوریل سائنسزکے زیر اہتمام" ـ’’ روز مرہ زندگی میں برداشت رواداری اور صحت و تندرستگیـ‘‘ "کے موضوع پر منعقد ہونے والی تین روزہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ کا نفر نس ایک پلیٹ فارم ہے ،جس میں پیشہ وارنہ لوگ، ماہر نفسیات، سکالر،سماجی کارکن،طالبات اور تیظیمیں ملک بھر میں مل جل کر کام کریںاور تبادلا خیال سے ہماری سوسائٹی میں موجود مشکلات اور برداشت رواداری جیسے چیزیں سے متعلق مثبت سوچ لا سکیں نہ صرف سو سائٹی میں بلکہ ہمارے تعلیمی کامیاب زندگی کے لئے تحمل اور برداشت انتہائی ضروری ہے انسٹی ٹیوٹ آف اطلاقی نفسیات پنجاب یونیورسٹی،لاہور کی سا بق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے کہا کہ ایچ ای سی کے جانب سے منعقد اس بین الاقوامی کانفرنس میں ملک بھر سے 400سے زائد رجسٹریشن ہوئے،جن میں 50 سے زائد طلبات نے مختلف جامعات سے شرکت کی،جس میں 50 پیپرز، 16 سائٹفک سیشن،پوسٹر ڈسلپے اور ڈاکیمنٹر ی شامل تھی۔تقریب میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناشی خان کلینیکل ماہر نفسیات یونیورسٹی آف پنجاب ،میجر (آر) باسط الزیمر سوسائٹی،بریگیڈیئر (آر) ڈاکٹر موادت حسین رانا (ماہر نفسیات)،پروفیسر ڈاکٹر فرید۔اے۔منہاس (ماہر نفسیات)، بریگیڈیئر منور۔ ایچ۔رانا(ماہر نفسیات)، بریگیڈیئر (آر) تنویر اختر اور پروفیسر ڈاکٹر شمیم زیدی شامل تھیں۔سیشن کے اختتام میںفاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے فیکلٹی ممبران اور دیگر جامعات کی طلباء طالبات اور مہماناں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کو یونیورسٹی سوئینر پیش کیا۔