خلیج فارس میں تعینات ایرانی بحریہ نے مناسب اور بہتر رویہ اپنا رکھا ہے: امریکی نیوی
تہران(این این آئی)امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں تعیناتایرانی بحریہ نے مناسب اور بہتر رویہ اپنا رکھا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات پانچویں امریکی بحری بیڑے کے کمانڈر کے ترجمان نے بتائی۔ ترجمان کے مطابق ایرانی بحریہ کی جانب سے چودہ اگست 2017 کے بعد سے غیر محفوظ اقدامات یا غیر پیشہ ورانہ حرکات سامنے نہیں آئی ہیں۔
گزشتہ برس چودہ اگست کو ایک ایرانی ڈرون بغیر روشنی کے ایک امریکی جنگی بحری جہاز کی جانب پرواز کرتے ہوئے بڑھا تھا۔ 2016 سے گزشتہ سال اگست تک امریکی نیوی کی جانب سے ایرانی بحریہ کے غیرمناسب اقدامات پر کئی مرتبہ شکایات کی گئی تھیں۔
امریکی نیوی