امن کیلئے افغانستان سے بات جاری‘ فاٹا اصلاحات پر قبائل کی خواہشات کے مطابق عمل ہو گا: آرمی چیف
خیبر ایجنسی ،راولپنڈ ی (صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن وامان کے حوالے سے افغانستان سے بات چیت جاری ہے ،فاٹا اصلاحات پر قبائلی عوام کے خواہشات کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لنڈی کوتل کا دورہ کیا۔ قبائلی جرگے سے ملاقات میں آرمی چیف نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام دکھ اور تکالیف کا ازالہ کیا جائے گا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر قبائلی عوام کے خواہشات کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔ امن وامان کے حوالے سے افغانستان سے بات چیت جاری ہے تاہم قبائلی علاقوں میں امن وامان بحال رکھنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ قبائلیوں کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کریں گے۔ اس سلسلے میں آئندہ 10 سالوں میں قبائلی علاقوں میں ایک ہزار ارب روپے خرچ ہوں گے۔
صباح نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طورخم کے قریب پاک افغان سرحد کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کورکمانڈر لفٹننٹ جنرل نذیر بٹ نے آرمی چیف کو بارڈر پر آہنی باڑ کی تنصیب کے بارے بریفنگ دی۔ جبکہ آرمی چیف کو پاک افغان سرحد طورخم پر سیکیورٹی انتظامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،علاوہ ازیں آرمی چیف کو پشاور میں کورہیڈکوارٹرزمیں سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی ،اس دوران انہیں آپریشن ردالفسادپرپیشرفت سے آگاہ کیاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوعارضی بے گھرافراداورترقیاتی کاموں پربھی بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے کہا کہ قیام امن کیلئیسیکیورٹی فورسزکی قربانیاں اورکاوشیں قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ امن کیلیے دی گئی قربانیاں رنگ لائیں گی اور دیرپاامن واستحکام کیلیے اقدامات جاری رکھیں گے۔