وزیر اعلی شہباز شریف آج چوٹی زیریں میں جلسہ سے خطاب کرینگے‘ تیاریاں مکمل
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف آج 17مارچ کو چوٹی زیرین میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ ان کے دورہ کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔پنڈال، پارکنگ ، سکیورٹی اور دیگر آلات نصب کر دیئے گئے ہیں۔فل ڈریس ریہرسل کر لی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمدابراہیم جنید نے دیگر افسران کے ساتھ موقع پر موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز غلام یاسین ، میاں مظہر اقبال مہار ، مہر عزیز الرحمن سمرا ، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ، عبدالجبار ، سی ای اوز او ردیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔