ترکی کی شرح نمو اندازے سے زیادہ رہے گی: آئی ایم ایف
واشنگٹن (آن لائن) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے حوالے سے 2018 اور 2019 کی شرح نمو کو 4.3 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف نے ارجنٹائنی دارالحکومت بیونوس ایریز میں 19 تا 20 مارچ کو منعقد ہونے والے "جی۔20 وزراء و سنٹرل بینکوں کے اجلاس" سے قبل 'عالمی توقعات اور پالیسیوں کی مشکلا ت' کے زیر عنوان ایک رپورٹ جاری کی ہے۔