ڈریم ٹیم ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ سے آؤٹ
ملتان (سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ‘ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز‘ پشاور زلمی اور کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ تھری کے پلے آف مرحلہ میں داخل ہو گئیں جبکہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہو گئیں لیگ مرحلہ کے آخری روز 2 میچ کھیلے گئے ملتان سلطانز کو پلے آف مرحلے میں داخل ہونے کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی شکست درکار تھی لیکن دونوں ٹیمیں جیت گئیں۔ ملتان سلطانز نے ابتدائی 4 میچ جیتے ایک بارش کی نذر ہوا اور آخری پانچوں میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔