آٹھویں تین روزہ جوڈیشل کانفرنس 27 مارچ سے شروع ہو گی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام آٹھویں ، تین روزہ جوڈیشنلکانفرنس 27 مارچ سے شروع ہوگی۔ نیشنل جوڈیشنل پالیسی میکنگ کمیٹی(این جے پی ایم سی) کے جوائنٹ سیکرٹری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کانفرنس کانفرنس گیارہ اہم موضوعات پر ہوگی ،جس میں مختلف گیارہ اہم موضوعات کوزیرغورلایا جائے گا جن میں اے ڈی آر( تنازعات کامتبادل حل) ، سرمایہ کاری اورتجارتی ثالثی ، سرمایہ کارانہ معاہدوں کی ثالثی ، گھریلو تجارتی ثالثی ، زیرالتوا مقدمات کابوجھ گھٹانے اور تاخیر کے پہلوکوکم کرنے کیلئے حکمت عملی کی تیاری ، قانونی اورعدالتی تعلیم ،عدالتی افسران کیلئے سی ایس پی افسران کے طرز پریونیفارم کاانتخاب کرنے کیلئے کرائٹیریا بنانا، انصاف فراہمی کے سلسلے میں باراوربنچ میں تعاون بڑھانے، منی لانڈرنگ /وائٹ کالرکرائمزاور انسداد بدعنوانی کیلئے اقدامات، حراستی قتل اورجیلوں پرگنجائش سے زائد بوجھ کے موضوعات شامل ہیں۔