ملک کو بحرانوں سے پی پی ہی نکالے گی‘ بینظیر کا مشن جاری رکھوں گا: بلاول بھٹو زرداری
مانگٹانوالہ(نامہ نگار)بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو جمہوری ملک بنانے کے لیے ہمیشہ پیپلز پارٹی نے ہی قربانی دی ہے ۔ ہولو گرام کے ذریعے موڑکھنڈا میں رکنیت سازی کیمپ کے افتتاح کے موقع پر انھوں نے کہا کہ بھٹو شہید اور محترمہ شہید نے ہمیشہ جمہوری قدروں کو ہی پروان چڑھایا تھا اور اس مقصد کے لیے اپنی جانوں تک کا نذرانہ پیش کر دیا تھا۔محنت کشوں اور غریب آدمی کے حقوق کی آواز بلند کی تھی اور ان کا یہ مشن میں آخری دم تک جاری رکھوںگا۔پاکستان کو آج جن مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے ان سے بھی پیپلز پارٹی کی قیادت ہی نکالے گی۔