حکمران اُسوہ صدیقیؓ اپنا لیں تو خزانے پر بوجھ ختم ہوجائے: مولانا امجد خان
لاہور( خصوصی نامہ نگار) صوبائی دار الحکومت میں جمعہ کے اجتماعات میں جمعیت علماءاسلام (ف)کے علماءنے کہاہے کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ جیسی سادگی اور کفایت شعاری اپنائے بغیر ملک سے لوٹ مار اور کرپشن کے دروازوں کو بند نہیں کیا جا سکتا ہے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خا ن نے وطن سے بحران حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے نظام کے نفاذ سے ہی ختم ہو ں گے۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا دور حکومت تاریخ میں ایک مثالی دور کہلاتا ہے حکمران اگر آپ ؓ کے طرز حکومت کی سادگی کو اپنا لیں تو ملک کے خزانے پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔