خیبر پی کے: حام تیل کی یومیہ پیداوار میں 10 ہزار بیرل کمی، 6 ارب زرمبادلہ کا نقصان
پشاور ( نوائے وقت رپورٹ) تھرمل پاور پلانٹس ایل این جی سے چلانے کے باعث خیبر پی کے کو 60 کروڑ روپے کا نقصان ہوگیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبر پی کے آئل اینڈ گیس کمپنی رضی الدین نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پی کے آئل اینڈ گیس کمپنی نے وفاق کو خط ارسال کرکے آگاہ کر دیا رائلٹی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوتی ہے، صوبے میں خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 10 ہزار بیرل کمی ہوئی ہے۔ 6 ارب کا نقصان ہوا ہے۔