نوازشریف، مریم کیخلاف توہین عدالت کیس، ہائیکورٹ کا لارجر بنچ بنانے کی سفارش
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی ۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے قرار دیا کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے سماعت کے لے بڑا بنچ تشکیل دیا جائے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے چار صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا ہے کہ عدلیہ کی توہین کا معاملہ انتہائی اہم اور سنگین ہے جس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی متعدد درخواستیں مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جنہیں یکجا کیا جائے۔ عدالت نے توہین آمیز بیانات نہ روکنے پر سیکرٹری پیمرا کو 29 مارچ کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے ۔
لارجر بنچ