بہاولپور: عائشہ گلالئی پر پی ٹی آئی رہنما شہلا احسان نے انڈے برسا دیئے
بہاولپور (نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی پر پی ٹی آئی کی رہنما شہلا احسان نے انڈے پھینک دیئے۔ بتایا جاتا ہے کہ عائشہ گلالئی بہاولپور پہنچیں تو صوبہ بحالی کے حامیوں نے یہاں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس بلائی ہوئی تھی جس میں شرکت کے لئے عائشہ گلالئی ہوٹل میں پہنچیں اور گاڑی سے نکلی تو وہاں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کی رہنما شہلا احسان نے ان پر انڈے پھینکے جس پر عائشہ گلالئی ہوٹل میں چلی گئیں۔ انہوں نے بہاولپور صوبہ بحالی کی حمایت کی تھی۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی رہنما شہلا احسان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے ہوٹل کے باہر عائشہ گلالئی کے خلاف احتجاج کیا تھا کہ ان کا بہاولپور صوبہ بحالی سے کیا تعلق ہے۔
عائشہ گلالئی