انتظار قتل، اے سی ایل کے 3 افسران نوکری سے برطرف
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اے سی ایل کے تین افسران کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ برطرف افسران میں انسپیکٹر اظہراحسن، طارق محمود اور طارق رحیم شامل ہیں۔ قوانین کی سخت خلاف ورزی پر تینوں افسران کو برطرف کیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے سرکاری اور ذاتی ہتھیاروں سے انتظار کی اڑی پرفائرنگ کی۔ واقعے کے وقت ان تینوں افسران نے ذاتی گاڑی کا استعمال کیا۔ واقعے کے وقت یہ ان تینوں افسران اور دیگر پولیس اہلکار سادہ لباس تھے۔ پولیس افسران نے انتظار کی گاڑی کا پیچھا کرنے کے بجائے فورا فائرنگ کی۔ پولیس کی جانب سے انتظار کی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کا کوئی جواز نہیں تھا۔ اس واقعے سے پولیس کی ساخت کو شدید نقصان پہنچا۔ آرڈر ڈی آئی جی سی آئی اے امین یوسف زئی کی جانب سے جاری کیا گیا۔
انتظار قتل کیس