با ٹا پور لا ہور شوز فیکٹری میں آتشزدگی مزدور جا ں بحق ، 5 افرادزخمی
لاہور (این این آئی+ آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں مغلپورہ کے علاقے باٹا پور میں جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ چھت پر سوئے مزدوروں نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی۔ چار مزدوروں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں، ریسکیو کی 5 گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا۔باٹا پور میں رام پورہ میں واقع جوتوں کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں تاہم گلیاں تنگ ہونے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حادثے میں 50سالہ چوکیدار طالب حسین جاں بحق ہو گیا جبکہ مزدوروں نے جان بچانے کے لئے فیکٹری کی چھت سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث چار مزدوروں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ ریسکیو عملے نے زخمی ہونے والے پانچ مزدوروں کو فوری طور پر کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
فیکٹری/ آگ