پاکستان، امریکہ تعلقات گہرے، صرف افغانستان کے تناظر میں دیکھنا درست نہیں: اعزاز چوہدری
واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان اور افغانستان میں امن عمل خوش آئند ہے، پاکستان کا موقف واضح ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے ، مسئلہ جنگ کے بجائے بات چیت سے حل کریں۔ امریکی تنظیم ویمن فارن پالیسی فورم سے خطاب میں اعزاز چوہدری نے پاکستان امریکہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا طالبان اور افغانستان میں امن عمل خوش آئند ہے۔ پاکستان کا موقف واضح ہے افغانستان کے مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے۔ طالبان کو بھی ہمارا پیغام ہے کہ مسئلہ جنگ کے بجائے بات چیت سے حل کریں۔پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے۔ تعلقات کو صرف افغانستان کے تناظر میں دیکھنا درست نہیں۔ ان تعلقات کی بہت سے جہتیں ہیں۔ انہوں نے کہا گزشتہ ایک برس میں تعلقات میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔ پاکستان امریکہ دوطرفہ تعلقات بہت اہم اور گہرے ہیں۔
اعزاز چوہدری