ملکی اثاثوں کو لٹانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی‘ ِضیاء عباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملکی اثاثوں کو مفت کا مال سمجھ کر لٹانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ پی آئی اے اوراسٹیل مل جیسے اداروں کی بحالی کے بجائے قرضوںکے بدلے مفت دینے کا اعلان ملک کے ساتھ زیادتی اور قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیر خزانہ ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبانے کے بعد بیرون ملک فرارہوگیا اور ان کی جگہ آنے والے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پی آئی اے کے قرضے کے عوض اسٹیل مل مفت دینے کی نرالی پیشکش ان کے نام کی مکمل عکاس ہے جوشاید اپنے نام کے پہلے حصے کے مطابق قومی اور ملکی اثاثوں کو مال مفت سمجھتے ہیں۔ سید ضیاء عباس نے کہا کہ ایک طرف توقومی پیداوار اورتجارتی و مالی خسارے کے باعث غیرملکی ادائیگیاں خطرے میں ہیں اور زرمبادلہ کے دخائر صرف 12اعشاریہ 8 ارب ڈالر رہ گئے ہیں اور دوسری طرف ارباب اقتدار قومی اداروں کومفت دینے کی پیشکشیں کررہے ہیں ۔
ضیاء عباس