انعام اکبر اور دوسرے ایڈ ور ٹائزر کو ضما نت پر رہا کیا جائے ، اے پی این ایس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اخباری صنعت کو بحران سے نکالنے کیلئے ضروری ہے کہ نیب کے مقدمات میں گرفتار پاکستان کے سب سے بڑے ایڈورٹائزر انعام اکبر اوردوسرے ایڈورٹائزر کو ضمانت پر رہا کرکے تحقیق وتفتیش کی جائے اور اس کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ ان سے تحقیقات کرنے والوں میں وہ لوگ بھی شامل ہوں جو میڈیا کے معاملات کو سمجھتے ہوںکہ ایڈورٹائزنگ ایجنسیز اورمیڈیا بائینگ ہائوسز کے معاملات کس طرح چلتے ہیں یہ بات فیڈرل کمیٹی برائے اے پی این ایس کے آج کے اجلاس میں کہی گئی جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین خوشنود علی خان نے کی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پرنٹ میڈیا انڈسٹری اس وقت جس بحران کاشکار ہے اس سے نکالنے کیلئے اور میڈیا انڈسٹری کی سپورٹ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت اشتہاری مہمات شروع کرے اورپرنٹ میڈیاانڈسٹری کو بحران سے نکالنے کی کوشش کرے کمیٹی نے کہا بعض ایسی تنظیمیں جس کا اشتہارات سے کوئی تعلق نہیں اسٹیک ہولڈرز بننے کی کوشش کررہی ہیں ان تنظیموں کو معلوم ہوناچاہیے کہ اشتہارات کامعاملہ صرف اورصرف اے پی این ایس کے دائرہ کار میں آتا ہے ان تنظیموں کے غیرذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے حکومت سندھ کو یہ وضاحت کرنا پڑی کہ اشتہارات کے معالات پر صرف اے پی این ایس سے گفتگو کی جائے گی۔
اے پی این ایس