نواز شریف اداروں کے تقدس کی بحا لی کیلئے نکلے ہیں ، اسد جو نیجو
میرپورخاص (بیورورپورٹ) جس جذبے اور جرات سے میاں محمد نواز شریف ووٹ اور اداروں کے تقدس کی بحالی کے لئے نکلے ہیں ملک بھر میں عوام ان کی پزیرائی کر رہی ہے سیاست میں روز بروز نئی تبدیلیاں رونماء ہو رہی ہیں الیکشن 2018 میں صوبائی سطح پر ہم اپنی ہم خیال جماعتوں سے الحاق کریں گے میاں نواز شریف کی سوچ میں ملک میں جمہوریت کی بحالی اور ملک کی ترقی اولین ترجیح ہے یہ بات مسلم لیگ نواز کے نو منتخب سینیٹر اسد علی خان جونیجو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مسلم لیگ نواز سندھ کونسل اور مجلس عاملہ کے رکن ملک راجہ عبدالحق ، میرپورخاص بار کونسل کے صدر جان علی جونیجو ، ملک عبدالغفار اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر سینیٹر کو سندھ کا روائتی اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کئے گئے سینیٹر اسد علی خان جونیجو نے مذید کہا کہ میاں نواز شریف کا میں شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے سینیٹر نامزد کیا ہے۔
اسد جو نیجو