قائم مقام صدر کیلئے 45 برس عمر کی کوئی قدغن نہیں : یوسف رضا
جہانیاں(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما وسابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قائم مقام صدر کیلئے 45برس عمر کی کوئی قدغن نہیں ہے، نگران وزیر اعظم کا فیصلہ آئین کے مطابق لیڈر آف دی ہاؤس اور لیڈر آف دی اپوزیشن نے کرنا ہے، پارلیمنٹ اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہی رکھے تو بہتر ہوگا،انتخابات میں کسی پارٹی سے ا تحادکی باتیں قبل از وقت ہیں تاہم اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی،سینیٹ میں عددی اعتباد سے پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے اس لیے اپوزیشن لیڈر بھی اسی جماعت سے ہو گا،پیپلز پارٹی اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے، تین صوبوں کے فیصلے سے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب فیڈریشن کی مضبوطی کا باعث بنے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہانیاں میں سابق ایم پی اے چوہدری اسلم رندھاوا کے بیٹے جوا درندھاوا مرحوم کی قل خوانی میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق نگران وزیر اعظم کا انتخاب اپوزیشن لیڈر اور لیڈر آف دی ہاؤس مل کر کتے ہیں اگر وہاں فیصلہ نہ ہو سکا تو پارلیمنٹ کمیٹی یا پھر جوڈیشری فیصلہ کرے گی،بہتر یہی ہو گا کہ پارلیمنٹ اپنی عزت اپنے ہاتھ ہی رکھے اور نگران وزیر اعظم کا پالیمنٹ میں ہی مل کر فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر پیپلز پارٹی کی جانب سے کسی جماعت سے اتحاد کرنے یا نہ کرنے کی باتیں قبل از وقت ہیں ہمارا پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں صرف سینیٹ الیکشن میں تعاون تھا لیکن ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔
یوسف رضا