پر ائیو ٹ حج کوٹہ میں بند ر با نٹ مسترد میرٹ پر کو ٹہ دیا جا ئے ، الحا ج عمران رضوی
کراچی (اسٹاف رپو رٹر)پرائیویٹ حج کوٹہ کی غیر منصفانہ بندربانٹ کے حوا لے سے الحاج عمران نوری کے سربراہی میں متاثرہ حج گروپ آرگنائزر کا اجلاس ہوا۔جس میں پرائیویٹ حج کوٹہ حج گروپ آرگنائزر میں میرٹ اورشفاف طریقے سے تقسیم کرنے کامطالبہ کیاگیا ۔اس موقع پر الحاج عمران نوری کا کہنا تھا کہ ان کمپنیوں کا کوٹہ کینسل کیا جائے جو اپنا کوٹہ ٹھیلہ ایجنٹوں کو سیل کرتے ہیں کیونکہ وزارت مذہبی امور کی سختیوں اور منع کرنے کے باوجودٹھیلے ایجنٹوں نے پہلے سے ہی ڈیرے ڈالنا شروع کردیئے ہیں،انہوںنے کہاکہ بے شمارٹورزآپریٹرزکی شکایات آرہی ہیں کہ انہیںاپنا حج فارم سیل کرنے پر مجبور کیا جارہاہے ۔