میئر کراچی کنٹریکٹ ملازمین سے ناراض، میئر سیکریٹریٹ میں داخلے پر پابندی لگا دی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے کے ایم سی ہیڈ آفس میں مظاہرے توڑ پھوڑ اور خود سوزی کی کوشش کے بعد میئر کراچی ناراض ہوگئے اور انہوں نے کنٹریکٹ ملازمین کو میئر سیکریٹریٹ میں داخلہ پر پابندی عائد کردی۔اس کے ساتھ میئر کراچی نے500 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع سے ا نکار کر دیا۔