کراچی میں فائرنگ اورتشدد کے واقعات میں تاجر سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے سابق امیر کو حراست میں لےلیا۔

Mar 17, 2013 | 18:18

کرائم رپورٹر

لیاری کے علاقے بروہی چوک پر دومسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔جن کی شناخت ارشد پپو، عرفات اور شیرو پھٹان کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا، دوسری جانب نیو سبزی منڈی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے تاجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول کی شناخت عبدالغفور کے نام سے کرلی گئی۔ واقعہ کیخلاف نیوسبزی منڈی کے تاجروں کا سپر ہائی وے پر لاش کے ہمراہ دھرنا دیا، جس سے سپرہائی پر ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا، ادھر لیاری کے علاقے میرہ ناکہ سے کامران نامی شخص کی بوری بند لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کرکے قتل کیا گیا، دوسری جانب پاکستان رینجرز سندھ نے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے سابق امیر قاری عبدالحی کو حراست میں لے لیا ترجمان رینجرز کے مطابق حراست میں لیے جانے والا ملزم دہشت گردوں کے نعیم بخاری گروپ، آصف رمزی گروپ، مزمل گروپ، سعید کالا گروپ اور منصور گروپ کے ساتھ مل کر شہر میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرتا تھا جبکہ ملزم دو ہزار دو میں سی آئی ڈی کے افسران کو پارسل بم بھیجنے اور کراچی ائیرپورٹ کے قریب واقع ہوٹل میں بم دھماکہ کرنے کی سازش میں بھی ملوث تھا، ویسٹ اور ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تیس مفرور سمیت ایک سو چوبیس ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی۔

مزیدخبریں