ٹرانسپرنسی کا منصوبوں کو شفاف قرار دینا کرپٹ مافیا کے منہ پر طمانچہ ہے: رانا ثنااللہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے میٹرو، اجالا اور لیپ ٹاپ سکیم کو شفاف قرار دیا جانا کرپٹ مافیا کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔ راجہ ریاض اپنے بے بنیاد بیانات کے ذریعے حقائق کو نہیں جھٹلا سکتے۔ مستند بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کی طرف سے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت کی گواہی کے بعد ناقدین چپ ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ راجہ ریاض کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پانچ سالوں میں عوام کی خدمت کی بجائے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے خود کو رضاکارانہ طور پر احتساب کے لئے پیش کرے۔