آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کے روز تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ آئندہ چند روز کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہا۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں بتیس، لاہور تینتیس، کوئٹہ ستائیس ، مظفرآباد بتیس، ملتان چونتیس، کراچی چالیس، پشاور بتیس، گلگت پچیس، مری اور فیصل آباد میں تینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔