مکرمی! آج کتنے دنوں کے بعد سورج نکلا تو سوچا کیوں نہ کپڑے دھوئے جائیں۔ لیکن واہ ری قسمت صبح آٹھ بجے کی لائٹ گئی ہے تین بجنے والے ہیں اور بجلی کا کوئی نام و نشان نہیں۔ مشرف کہتا تھا کہ اگر میں امریکہ کی بات نہ مانتا تو وہ ہمیں پتھر کے دور میں پہنچا دیتے آپ نے ان کی بات مان لی انہوں نے پھر بھی آپ کو پتھر کے دور میں پہنچا دیا۔ جب بھی کوئی حکمران برسرِ اقتدار آتا ہے وہی گھسا پٹا جملہ سننے کو ملتا ہے یہ پہلے کے مسئلے ہیں۔ ایران کا سفیر کہہ رہا ہے کہ ہم بجلی اور گیس دینے کو تیار ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں۔ حکومت کو عوام سے محبت ہو تو پھر نہ خالی نعروں سے نہ کسی کا پیٹ بھرتا ہے اور نہ ضروریاتِ زندگی پوری ہوتی ہے۔ شہباز شریف آپ کو بھی ہم نے جوو وٹ دینے تھے دے دیئے۔ بے فکر رہیں انشاءاللہ اگلی دفعہ آپ کو بھی زحمت نہیں دینگے۔ عوام تھک چکی ہے خالی خولی نعرے کرنا کرانا کچھ نہیں۔ حکومت سب کچھ کر سکتی ہے لیکن اس لئے نہیں کرتی کہ لوگ اپنے ہی معاملوں میں الجھے رہیں ہماری طرف نہ آئےں۔(سدرہ آصف .... لاہور)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024