مکرمی: ہمارے ملک میں محافظ ساتھ رکھنے بڑی بڑی پولیس پارٹیاں اور ذاتی محافظ بائی روڈ سفر پر بیسیوں گاڑیاں آگے پیچھے رکھنے کا سیاسی لیڈروں میں عجیب فیشن ہے ایک طرف تو بڑی سیاسی پارٹیوں کے قائدین فرماتے ہیں کہ عوامی اکثریت میرے ساتھ ہے لوگ مجھے چاہتے ہیں ہم دلوں پر حکومت کرتے ہیں۔ عوام انہیں پسند کرتی ہے تو انہیں ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجتی ہے تو پھر اسی عوام سے ڈرتے کیوں ہیں۔ پچھلے دنوں ایک پرائیویٹ چینل پر ایک پاکستانی خاتون جو کہ امریکہ میں رہائش پذیر ہے بتا رہی تھیں کہ ہمارے ساتھ امریکہ میں ایک شخص سنوکر کھیلتا تھا ایک عرصے بعد پتہ چلا کہ یہ ہماری ریاست کا گورنر ہے۔ کیا ایسا ماحول ہمارے ہاں نہیں ہو سکتا یقیناً ہو سکتا ہے اگر ہمارے قائدین ہم سے یعنی عوام سے مخلص ہیں عوام دوست پالیسیاں بنائیں تو عوام یقیناً ان سے محبت کریں گے اور پھر عوام سے ڈرنے کا کوئی تک نہیں رہتا ہے بلکہ عوام خود ان کے محافظ ہوں گے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستانی عوام کو عوام دوست حکمران نصیب فرما ہیں جو ہم میں سے ہو اور ہمارے دکھ سکھ کا ساتھی ہو جو عوامی امنگوں پر پورا اترنے والا ہو۔صوبیدار (ر) مختار احمد کوٹ لکھپت لاہور
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024