مکرمی! الیکشن پر کروڑوں روپے لگا کر قومی خزانے سے دو گنا وصول کر کے غیر ملکی خزانوں میں جمع کرائے جاتے ہیں۔ عوام پر ہر روز نیا بحران آتا ہے۔ آپ لوگ کیسے عوام کے نمائندے ہیں کہ پارلیمنٹ میں کوئی پارٹی مہنگائی کے بارے میں نہیں بولتی کیونکہ آپ کو بحران کا سامنا نہیں۔ آپ کے پاس ایئرکنڈیشنڈ گاڑیاں ہیں۔ سکیورٹی کا بندوبست ہیں۔ آپ کے ہاں بجلی کا بحران نہیں‘ چینی حاصل کرنے کےلئے آپ کو کارڈ دیکھانے اور قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ خدا کےلئے ان بے چارے عوام کا بھی خیال رکھے جنہوں نے آپ اقتدار تک پہنچایا ہے۔ (صفی اللہ ولد رحمن زادہ چکدرہ ضلع دیر لوئر فون 0346-8061063)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024