بنکاک (آن لائن) تھائی لینڈ میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت کیخلاف انوکھا احتجاج ، نئے انتخابات کے مطالبے کیلئے حکومتی ہیڈکوارٹرز پر خون برسانے کا منصوبہ بنا لیا ۔ تھائی لینڈ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے تمام کارکنوں کو ہدایت کی گی تھی کہ نئے انتخابات کیلئے حکومت پر دباﺅ ڈالنے کی غرض سے حکومتی ہیڈکوارٹرز پر خون کے چھیٹے گرائے جائینگے جس کیلئے کم از کم ایک ہزار بوتل خون درکار ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ خون دینا جمہوریت کے لیے جدوجہد کا حصہ ہے اور خون کی یہ تمام بوتلیں حکومتی ہیڈکوارٹرز پر گرا کر حکومت سے مطالبہ کیاجائے گا کہ وہ نئے انتخابات کا انعقاد کرے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024