کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں شدید مندا‘انڈیکس 10017.71پرآگیا۔ سرمایہ کاروں کے 21ارب ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری حجم میں کمی اور خریداروں کی عدم دلچسپی کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 70.74 پوائنٹس کمی پر مجموعی سرمایہ کاری 28کھرب 62ارب 50کروڑ 51لاکھ 44ہزار 653روپے رہ گئی۔ 143کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ‘ 248کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کامرس رپورٹر کے مطابق لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی منگل کو مندا رہا۔ انڈکس 17.11 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ کے اختتام پر 3157.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 109 کمپنیوں کا کاروبار ہوا 22 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 47 کمپنیوں کے حصص میں کمی اور 40 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38