راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے جدید ترین کوبرا ہیلی کاپٹروں کا سکواڈرن پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔ اے ایچ ایس گن شپ کوبرا ہیلی کاپٹر اردن سے پاکستان منتقل کئے گئے یہ ہیلی کاپٹر پاکستان آرمی ایوی ایشن کے حوالے کئے گئے ہیں۔ انہیں دہشت گردی کے خلاف بھی استعمال کیا جائے گا۔ ہیلی کاپٹروں کی فراہمی پاکستان امریکہ دفاعی تعاون کا حصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ رواں مالی سال میں انسداد دہشت گردی فنڈ سے 75 ملین ڈالر پاکستان کے پاس پہلے سے موجود کوبرا فلیٹ کو اپ ڈیٹ کرنے پر خرچ کرے گا۔ پاکستان کے پاس اس وقت کئی AH-1Fاور AH-1S کوبرا اٹیک ہیلی کاپٹرز ہیں ان کو ہر وقت اچھی حالت میں رکھا جانا مشکل ٹاسک ہوتا ہے۔ امریکہ نے یقین دلایا ہے کہ وہ 2015 تک مرحلہ وار پاکستان کو AH-1 کوبرا ہیلی کاپٹرز کی جگہ جدید ترین AH-1Z کوبرا ہیلی کاپٹر فراہم کر دے گا اس وقت جو سکواڈرن فراہم کیا گیا ہے یہ بھی AH-1 کوبرا ہیلی کاپٹرز کا جدید ایڈیشن ہے اس میں دو بلیڈز، سنگل انجن، ٹرانسمشن روٹر سسٹم موجود ہے اس میں ایک پائلٹ، ایک معاون پائلٹ یا گنر بیٹھ سکتا ہے اس کی رفتار 352 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اس کا وزن 2754 کلو گرام ہے۔ اس میں 2 x 7.62 ایم ایم کی ملٹی بیرل منی گنز، 2 x 40 ایم ایم کے گرینیڈ لانچر موجود ہیں اسکے علاوہ 70 ایم ایم کے راکٹس فائر کئے جا سکتے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024