لاہور(کامرس رپورٹر ) ٹیلی کام سیکٹر سے جنرل سیلز ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس اور ریگولیٹری کی مد میں 378 ارب روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے ہیں۔ پاکستان اکنامک سروے 2022-23کے مطابق یہ رقم جولائی تا دسمبر کے دوران فیس، ابتدائی اور سالانہ لائسنس فیس اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں حاصل ہوئی ہے۔پی ای ایس کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر نے 2018 سے 2022 کے دوران پاکستان میں 6.3 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی۔
ٹیلی کام سیکٹر سے سیلز ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس اور ریگولیٹری کی مد میں 378 ارب روپے قومی خزانے میں جمع
Jun 17, 2023