سعودی عرب انٹرنیٹ پروٹوکول کے حوالے سے عرب دنیا میں سرفہرست ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے 2020 کی دوسری سہ ماہی میں انٹرنیٹ پروٹوکول کے چھٹے ایڈیشن کا استعمال شروع کیا تھا تب سے اس میں مسلسل شرح نمو ہورہی ہے۔ موبائل نیٹ ورک پر اس ایڈیشن کے تجربات کامیاب رہے تھے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے سعودی عرب نے جو پوزیشن حاصل کی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مملکت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ڈھانچہ پختہ ہوچکا ہے،پروٹوکول کے حوالے سے عرب دنیا میں سرفہرست آنے کی کامیابی آئی پی وی 6 ٹی اے ایس کے ایف او آر سی ای نیشنل ٹیم کی تشکیل کی بدولت حاصل ہوئی ، اس ٹیم میں سرکاری اور نجی ادارے شامل ہیں۔ ان کی تشکیل کا مقصد تجربات کا تبادلہ اور مملکت میں آئی پی وی 6 کے اجرا کی مدد کے لیے سٹراٹیجک اہداف پر مل جل کر کام کرنا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38