آئندہ حکومت پی پی بنائے گی: راجہ پرویز اشرف
مترو (نمائندہ نوائے وقت)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے مترو کے سیاسی و سماجی رہنما محمد رمضان عرف عبداللہ بھٹی کی ملاقات۔عبداللہ بھٹی نے مختلف سیاسی جماعتوں کے 32ایم این ایز کا اہم پیغام راجہ پرویز اشرف کو پہنچایا اور راجہ پرویز اشرف سے کہا کہ آئندہ یہ تمام ایم این اے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے جس پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمارے دروازے کھلے ہیںآپ اپنی جدوجہد جاری رکھیں آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔عبداللہ بھٹی نے کہا کہ اب عمران خان خود فیصلہ کرے کہ وہ مہنگائی پر کنٹرول کیوں نہیں کر رہا ہے۔