کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں: دستی
ملتان (سپیشل رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم نہ بنا تو ملک خانہ جنگی کی طرف چلاجائے گا ملک میں پانی کا بحران آنے والا ہے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں قومی اسمبلی میں ہنگامہ نے پوری قوم کے سرشرم سے جھکا دیئے ہیں ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ملک کسی اور طرف چل پڑا ہے اور کوئی نیا طریقہ لاگو ہونے والا ہے ان حالات کی روشنی میں سیاستدانوں کو بھی اپنااحتساب کرنا چاہیئے تاکہ جمہوریت کے خلاف سازش ناکام ہوبجٹ میں اگر غریب قوم کو ریلیف دیا جاتا تو قوم خوشی سے شادیانے بجارہی ہو تی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائی کورٹ بار لائبریری میں سابق صدر ہائی کورٹ بار شیخ جمشید حیات ، معروف قانون دان محمد باصر خان سکھانی کے ہمراہ صحافیوں سے کی گئی ملاقات میں کیا جمشید دستی نے مزید کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے لئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا میرا سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں تھا