ناکام سسٹم
مکرمی ! وطن عزیز میں پارلیمانی نظام بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔ اس نظام نے مسائل کے انبار لگا کر رکھ دیئے ہیں۔ گائوں کے نمبردار سے لے کر اسلام آباد تک ہارس ٹریڈنگ ، منی لانڈرنگ، کرپشن ، قتل و غارت، ظلم و ستم کا بازار گرم کررکھا ہے۔ ہر الیکشن کے بعد اسمبلیاں ، بلدیاتی ادارے، وڈیرے، جاگیرداروں الیکٹ ایبلز سے بھر جاتی ہیں۔ جو ملکی وسائل پر قابض ہوکر خزانہ خالی کرکے رکھ دیتے ہیں۔ پارلیمنٹ جاگیرداروں کی چراگاہ ، یہ سسٹم جاگیرداروں کیلئے سونے کی چڑیا ہے۔ غریبوں کیلئے زہر ہلاہل ہے، امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے ، غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے اس نظام کی کرشمہ سازی ہے کہ قوم بھکاری بن کر رہ گئی۔ ہر الیکشن جگ ہنسائی کا موجب بنتا ہے۔ ہر نئی حکومت پر دھاندلی کا الزام لگا کر احتجاج شروع کردیا جاتا ہے۔ (ماسٹر منظور احمد، سٹی جڑانوالہ)