پی ٹی سی ایل اور جی سی یو کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل) نے منعقدہ تقریب کے دوران گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (GCU) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت(MOU) پر دستخط کئے ۔مفاہمت نامے کے تحت پی ٹی سی ایل کی طرف سے طالب علموں ، سابق طلباء اور سٹاف ممبرز کو آئی سی ٹی کی پریمیم سروسز بشمول بلا تعطل ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروسز کیلئے خصوصی رعایتی پیکیجز کی پیش کش کی جائے گی ۔ نعمان درانی، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ( ای وی پی ) سیلز،پی ٹی سی ایل نے کہا ’’ہمیں جی سی یو کے ساتھ اشتراک اور بلاتعطل آئی سی ٹی سروسزکی فراہمی بشمول طالب علموں اور سٹاف ممبرز کو رعایتی پیکیجز تک رسائی سے تعلیمی شعبہ میں اپنے کردار پر خوشی ہے ۔ اس اشتراک سے پی ٹی سی ایل جدید ترین آئی سی ٹی سروسز سے لیس ارزاں کنکٹیویٹی سلوشنز فراہم کر ے گا جس سے طالب علموں سے مدد ملے گی۔