کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ہوئی اور انڈیکس میں 325 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روزانڈیکس میں 325 پوائنٹس کا اضافہ۔ 325 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 34ہزار 334 پر ٹریڈ کررہی ہے۔ گذشتہ روز مارکیٹ 194 پوائنٹس کے اضافے سے 34,019 پر بند ہوئی تھی۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 164.87سے کم ہوکر 164.80 پر آگیا ہے۔