امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث امریکی ریٹیل سیل و وال سٹریٹ بزنس میں اضافہ اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے معاشی استحکام کے لیے ہنگامی قرض پروگرام کا اعلان ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1727.21 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1735.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1727.86 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1736.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے سہ پہر کو نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1726.20 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1733 ڈالر فی اونس طے پائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38