کراچی : سندھ کے نئے مالی سال 2020-21 کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پیش کریں گے۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سندھ اسمبلی میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ جبکہ ارکان کی بڑی تعداد اجلاس میں آن لائن شرکت کرے گی۔
سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہوگا ۔ بجٹ سے قبل سندھ کابینہ کا پری بجٹ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا جس میں سندھ کابینہ بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی ۔ کابینہ اراکین ، سیکریٹری خزانہ اوردیگرمحکموں کےسیکریٹریز شریک ہونگے جبکہ سیکریٹری ترقیات و منصوبہ بندی اراکین کو بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کئے جانے کا امکان ہے۔ سندھ کے بجٹ کا کل حجم 1230 ارب ہونے اورسالانہ ترقیاتی پروگرام پچیس سے تیس فیصد کٹوتی کا امکان ہے ۔ بجٹ میں اے ڈی پی کی مد میں 160 ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ صحت کے شعبے کے لئے110 غیر ترقیاتی مد میں مختص کرنے کا امکان ہے ۔ صحت کے شعبے میں ترقیاتی سیکٹر میں پچیس ارب اور تعلیم کے شعبے کے لئے 190 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔
سندھ کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ۔ بجٹ میں زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں چھوٹے قرضے دینے اوراحساس پروگرام کی طرح کیش ٹرانسفر کی اسکیم بھی متعارف کرانے کی تجویزبھی زیر غورہے ۔ بجٹ اجلاس کے موقع پر سندھ اسمبلی کے اندر اور باہر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024