وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی لندن میں برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید سے ملاقات ہوئی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید کی ملاقات کے دوران سیکیورٹی تعاون، منظم جرائم کی بیخ کنی، منی لانڈرنگ کی روک تھام، رقم کی غیر قانونی منتقلی اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے تکنیکی امور میں معاونت اور سنگین جرائم کی بیخ کنی کیلئے استعداد کار میں اضافے کیلئے تربیتی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ساجد جاوید نے منی لانڈرنگ کی روک تھام سمیت باہمی دلچسپی کے امور میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
#/S
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024