گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط کر رہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پار لیمنٹ اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کر یں ۔معاشی ملکی استحکام کیلئے حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے, انشاء اللہ وقت ثابت کر یگا حکومت کے تمام اقدامات قومی امنگوں کے عین مطابق ہیں ۔ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے جو مثالی اقدامات کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی۔ وہ گور نرہائوس میں فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسڑی کی مرکزی نائب صدر شیریں ارشد خان کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے اپنی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک کومہنگائی اور بے روزگاری اور بد عنوانی جیسے مسائل کا گڑ بنا دیا ہے اور جب تحر یک انصاف اقتدار میں آئی تو ملک میں معاشی حالات پوری قوم کے سامنے ہیں لیکن عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد عارضی پالیسی اختیار کر نے کی بجائے ملک اورقوم کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے مشکل فیصلے کیے اور اب بھی حکومت کا مشن صرف عام آدمی کیلئے مشکلات کم کر نا اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نجات دلانا ہے اور اس کے لیے ہر وہ فیصلہ کیا جائیگا جو ملک اورقوم کے بہتر ین مفاد میں ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ کامرس کے شعبے سے وابستہ خواتین کے جو بھی مسائل ہیں انکو تر جیح بنیادوں پر حل کیا جائیگا اور حکومت معاشی پالیسوں میں بھی انکو اعتماد میں لے گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024