ورلڈ کپ، پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم میں اہم میچ کیلئے2تبدیلیاں کی گئیں، شاہین آفریدی اور آصف علی کو ڈراپ کرکے شاداب خان اور عماد وسیم کو شامل کیا گیا ۔اتوار کو اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔قومی ٹیم میں شاہین آفریدی اور آصف علی کو ڈراپ کرکے شاداب خان اور عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے جب کہ بھارتی ٹیم میں شیکھر دھون کی جگہ وجے شنکر شامل کیا گیا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گراونڈ کے اوپر بادل ہیں اس لیے پہلے بائولنگ کر کے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جب کہ بھارت کو کم سے کم رنز پر آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بائولنگ ہی کرتے تاہم کوشش کریں گے بڑا ٹوٹل بنا کر پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔