جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دیکر میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی
کارڈف (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے 21 ویں میچ جنوبی افریقا نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ افغانستان کے 126 رنز کا ہدف پروٹیز نے 29 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔ کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی جانب سے اننگز کا حضرت اللہ زازئی اور نور علی نے کیا لیکن ٹیم کو بڑی شراکت دینے میں ناکام ہوئے اور پہلی وکٹ 39 کے مجموعی اسکور پر گری جب زازئی 22 رنز بناکرآ ؤٹ ہوئے۔حضرت اللہ کے آؤٹ ہونے کے بعد افغان ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 125 رنز بناکر ڈھیر ہوئی، افغانستان کی جانب سے راشد خان 35، نور علی 32 اور حضرت اللہ زازئی 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے عمران طاہر نے 4، مورس نے 3 اور فیلکووائیو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افغانستان کے 126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا ا?غاز ہاشم ا?ملہ اور ڈی کوک نے پر اعتماد انداز میں کیا۔پہلی وکٹ کی شراکت میں دونوں بلے بازوں نے 104 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈی کوک 68 رنز بناکر ا?ؤٹ ہوئے۔ پروٹیز نے افغان ٹیم کا ہدف 29 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا اور میگا ایونٹ میں جنوبی افریقا کی پہلی کامیابی ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹورنامنٹ میں 4 میچز کھیلے تھے جس میں 3 میچوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔جنوبی افریقا کی جانب سے ڈی کوک 68 رنز بناکر ا?ؤٹ ہوئے جب کہ ہاشم آملہ 41 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، افغان بولر گلبدین نائب نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس جیت کے بعد جنوبی افریقہ پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے جب کہ افغانستان اب تک کوئی پوائنٹس حاصل نہیں کرسک