پاک بھارت کرکٹ میچ، سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی
اسلام آباد(اسپورٹس رپورٹر)عالمی کرکٹ کپ 2019 کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل پاک بھارت شائقین کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی ۔اتوار کو مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کے بیچ کرکٹ میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ممالک کے شائقین سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر میمز اور کمنٹس کی صورت میں طبل جنگ بجا تے رہے ۔دنیائے کرکٹ کے باس کرس گیل پاک بھارت ٹاکرے کو لے کر بہت زیادہ جوش نظر آئے انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیل نے سفید رنگ کا پنٹ کورٹ پہن رکھا ہے۔کوٹ کی ایک طرف پاکستان کے پرچم کا رنگ تو دوسری جانب بھارتی جھنڈے کا رنگ نمایاں تھا۔پاک بھارت میں میچ بارش سے متاثر ہونے کے خدشہ سے متعلق ایک شائق کے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پاکستان کی ٹیم میچ کے لئے تیار ہے، تو دوسری طرف بھارتی ٹیم بڑے مقابلے میں پنجہ آزمائی کے لئے پرجوش ہے، وہی آسمان پر چھائے بادل کہ رہے ہم بھی تیار ہیں۔