بھارتی شائقین کی بڑی تعدادا سٹیڈیم میں موجود
مانچیسٹر(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان مانچیسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ کو دیکھنے کے لیے بھارتی شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی جبکہ پاکستانی شائقین کی تعداد انتہائی کم دکھائی دی۔ 24 ہزار شائقین کی گنجائش رکھنے والے سٹیڈیم میں بمشکل پانچ ہزار پاکستانی شائقین نے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ 75 فیصد ٹکٹ بھارتی کرکٹ شائقین نے خرید رکھے تھے جبکہ پاکستانی شائقین کرکٹ ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے کی بجائے پاسسز اور مفت ٹکٹوں کے حصول کے لیے مصروف دکھائی دیئے۔